بھارت جمہوریت کے لبادے میں سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے،پاکستان

پاکستان کا بھارت کی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری پر ردعمل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کےدوران پاکستان کی کونسلرمحترمہ سائمہ سلیم نے بھارت کےجھوٹے دعوؤں اور پراپیگنڈے پر بھرپور حقِ جواب استعمال کرتےہوئےکہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے لبادے میں دراصل سب سے بڑی جھوٹی معلومات پھیلانے والی فیکٹری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت واحد ایسا ملک ہے جو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو بطور پالیسی استعمال کرتا ہے۔
پاکستان کے خلاف دہشت گرد نیٹ ورکس، ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ جیسے گروہوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل رہی ہے۔
، جنہوں نے معصوم شہریوں، عبادت گاہوں اور درسگاہوں کو نشانہ بنایا۔
محترمہ سائمہ سلیم نے کہا کہ پاکستان کی قربانیوں کو عالمی برادری تسلیم کرچکی ہے۔
، اس لیے ایک جارح اور قابض ریاست کو کسی کو درس دینے کا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاہلگام واقعے پر پاکستان نے غیر جانب دار اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا، ۔
لیکن بھارت نے اس سے انکار کرکے اپنے کردار کو مزید مشکوک بنایا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں