ایشیاکپ کا تاریخی میچ کل ہوگا، فائنل سے قبل روایتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان

ایشیاکپ کا تاریخی میچ پاکستان بھارت فائنل، فوٹو شوٹ نہ ہونے کا امکان

ایشیاکپ کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ کل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا جس میں دونوں ٹیمیں پہلی بار فائنل میں ٹکرائیں گی۔
، تاہم دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے باعث روایتی فوٹوشوٹ نہ کروائے جانے کا امکان ہے۔
متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیاکپ 2025 کے آخری معرکے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پہلی بار مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی کے کسی بھی ایونٹ کے فائنل سے قبل دونوں کپتان ٹرافی کے ہمراہ تصاویر بنواتے ہیں۔
، تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدہ تعلقات کے باعث کپتانوں کا ٹرافی کے ہمراہ روائتی فوٹو شوٹ نہ کرائے جانے کا امکان ہے۔
عام طور پر یہ فوٹو شوٹ فائنل سے ایک دن قبل کروایا جاتا ہے۔
لیکن ٹورنامنٹ آرگنائزرز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج ایسا کوئی ایونٹ نہیں ہے۔
البتہ کل میچ سے قبل اس کا حتمی فیصلہ ہوجائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں