وزیراعظم نے ایک ہفتےمیں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب نقصانات کی رپورٹ پر اہم اجلاس

وزیراعظم شہبازشریف نے ایک ہفتے میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم کی زیرصدارت سیلابی صورتحال اور متاثرین کی بحالی کے اقدامات پر اہم اجلاس ہوا۔
،چاروں صوبوں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے چیف سیکرٹریز کی شرکت۔
شہباز شریف ویڈیو لنک پر شریک ہوئے،چیئرمین این ڈی ایم اے نے متاثرہ علاقوں کی صورتحال اور بحالی کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
بتایا کہ تقریباً ساڑھے تین لاکھ متاثرہ افراد امدادی کیمپس سے واپس گھروں کو جا چکے ہیں۔
جبکہ سندھ کے چند کیمپس میں اب بھی لوگ مقیم ہیں۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ سیلابی پانی تیزی سے اتر رہا ہے جس کے عد باقی افراد بھی اپنے گھروں کو لوٹ جائیں گے۔
،متاثرین کو راشن اوردیگر امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ حکومت پنجاب بحالی کے لیے مثالی اقدامات کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں