وزیر اطلاعات پنجاب کی قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر وضاحت
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایکس پر ندیم افضل چن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ چن صاحب! آپ اچھے خاصے انسان تھے۔
، کچھ دنوں سے پتہ نہیں آپ کسی ذہنی تناومیں ہیں، یا جان بوجھ کرپنجاب کےبارے میں فیک پراپیگنڈا کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ قرضے سے متعلق بے بنیاد خبر پر میں حقائق 26 اگست کو میڈیا سے شئیر کر چکی ہوں۔
، اب اس جھوٹے پراپیگنڈا کو دوبارہ پھیلانا پیکا ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے، ۔
پنجاب ہتک عزت بل کے مطابق امید ہے آپ کورٹ میں یہ جھوٹی خبرثابت کر پائیں گے۔
یاد رہے کہ ندیم افضل چن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاڈیٹا سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
حکومتی پالیسیوں سے معاشرے کا ہرذی شعورشخص دباؤ میں ہے، ن لیگ بہترہے انگلیاں توڑنے کی بجائے کسانوں کی مدد کرے۔
،،بغض بےنظیر کا کوئی علاج نہیں ، ان سے پوچھیں جن کے گھر میں دو ماہ بعد پیسے جاتے ہیں ۔
،ندیم افضل چن نے کہا سیلاب زدہ کاشتکاروں کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
،کسانوں کونئی فصل کی کاشت کے لئے فی ایکٹر ایک لاکھ روپےکا ریلیف دیا جائے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں