کسانوں کے لیے ریلیف کے حوالے سے پیپلز پارٹی کا مطالبہ
پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پرکڑی تنقیدکرتے ہوئے کہا کہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کاڈیٹا سیاست کا شکار نہیں ہونا چاہئے۔
پیپلز سیکرٹریٹ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے معاشرے کا ہرذی شعورشخص دباؤ میں ہے۔
، ن لیگ بہترہے انگلیاں توڑنے کی بجائے کسانوں کی مدد کرے ،،بغض بےنظیر کا کوئی علاج نہیں۔
، ان سے پوچھیں جن کے گھر میں دو ماہ بعد پیسے جاتے ہیں۔
،ندیم افضل چن نے کہا سیلاب زدہ کاشتکاروں کی بحالی کیلئےفوری اقدامات کی ضرورت ہے۔
کسانوں کونئی فصل کی کاشت کے لئے فی ایکٹر ایک لاکھ روپےکا ریلیف دیا جائے۔
ان کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت اور پارلیمنٹ کے استحکام کی حامی ہے، حکومتی پالیسیوں سےعوام ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں