جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے، وفاقی وزیر مواصلات

جلال پور پیروالا موٹر وے کی بحالی کا عمل تیز، وفاقی وزیر کا اعلان

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ جلال پور پیروالا موٹر وے کو جلد از جلد بحال کریں گے۔
محکمہ آبپاشی پنجاب کا کام مکمل ہونے پر موٹروے کی فوری تعمیر شروع ہو گی۔
15 سے 20 دن میں ایم فائیو بحال ہو جائے گی ۔ این ایچ اے حکام کو ٹاسک سونپ دیئے ہیں۔
عبدلعلیم خان کا مزید کہنا تھا ایم فائیو کی بحالی سمیت اہم فیصلوں کیلئے پنجاب حکومت سے رابطے میں ہیں ۔
موٹروے کی بحالی کیلئے مختلف ریجن سے افسران بلا رہے ہیں۔ این ایچ اے موٹروے کی مکمل بحالی تک مصروف عمل رہے گی۔
سیکرٹری مواصلات اور چئیرمین این ایچ اے مسلسل موقع پر موجود ہیں۔
وفاقی وزیرمواصلات نے کہا کہ سیلابی پانی سے موٹروے کے اسٹرکچر کو بھاری نقصان پہنچا ۔
جلال پور پیر والا شہر کو بچایا، شہریوں کی مشکلات کا علم ہے۔ محکمہ مواصلات متعلقہ محکموں سے مکمل رابطے میں ہے ۔
ایم فائیو کی بحالی کیلئے این ایچ اے دن رات کام کر رہی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں