کھیلوں میں جنگ کی باتیں بھارت کی بوکھلاہٹ ظاہر کرتی ہیں :محسن نقوی
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے سربراہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کھیلوں میں ’جنگ کو گھسیٹنے‘ سے صرف بھارت کی ’بوکھلاہٹ‘ ظاہر ہوتی ہے۔
یہ بیان انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ان تبصروں کے جواب میں دیا، ۔
جنہوں نے بھارت کی پاکستان کے خلاف ایشیا کپ فائنل میں جیت کو سیاسی رنگ دیا تھا۔
مودی نے ’ایکس‘ پر اپنی پوسٹ میں بھارتی ٹیم کو فتح پر مبارک باد دی اور اسے ’آپریشن سندور‘ کی توسیع قرار دیا،۔
جو بھارت نے پاکستان کے خلاف 4 روزہ عسکری تصادم میں شروع کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ’آپریشن سندور کھیل کے میدان میں، نتیجہ وہی، بھارت جیت گیا! ہمارے کرکٹرز کو مبارکباد‘۔
مودی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ’اگر جنگ تمہارے فخر کا پیمانہ ہے۔
تو تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں تمہاری ذلت آمیز شکستیں درج کر چکی ہے‘۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں