پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ربیع کی فصل متاثر ہوگی، ایف اے او کا انتباہ

سیلاب کے باعث پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ربیع کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب کے باعث ربیع کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
ایف اے او نے خبردار کیا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سیلابی نقصانات آنے والی ربیع کی فصل کو متاثر کریں گے۔
، جب کہ پنجاب کی صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سروے ٹیموں کو ہدایت دی ہے کہ نقصانات کے تخمینے کے دوران عوامی شکایات کو ترجیح دی جائے۔
دوسری جانب پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) نے جنوب مشرقی سندھ میں 2 اکتوبر تک ہوا، گرج چمک اور درمیانی وقفوں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
حالیہ سیلاب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں زرعی زمین، کھڑی فصلیں اور زرعی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اپنی ابتدائی تخمینہ جاتی رپورٹ میں ’ایف اے او‘ نے خبردار کیا کہ ربیع 26-2025 اور خریف 2026 کے لیے بیج کی دستیابی خطرے میں ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں