تہران سے معاہدے کے بعد امریکا نے 100 ایرانیوں کو ملک بدر کردیا

امریکا نے 100 ایرانیوں کو ملک بدر کیا | تہران سے معاہدے کے بعد کارروائی

واشنگٹن نے تہران سے معاہدے کے بعد تقریباً 100 ایرانیوں کو ملک بدر کردیا ہے، ان ان افراد کی شناخت اور امریکا آنے کی وجوہات واضح نہیں ہو سکیں۔
جب کہ کچھ افراد نے کئی ماہ حراستی مراکز میں رہنے کے بعد خود رضاکارانہ طور پر واپس جانے پر آمادگی ظاہر کی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق نیو یارک ٹائمز نے منگل کو رپورٹ کیا ہے کہ اخبار کے مطابق امریکا تقریباً 100 ایرانیوں کو واپس اپنے ملک بھیج رہا ہے۔
اور اس خبر کی تصدیق منصوبے سے واقف 2 سینئر ایرانی حکام اور ایک امریکی عہدیدار نے کی ہے جو مذاکرات میں شامل تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک امریکی چارٹرڈ فلائٹ پیر کے روز امریکی ریاست لوزیانا سے روانہ ہوئی جو منگل کو قطر کے راستے ایران پہنچے گی۔
وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ نے رائٹرز کی تبصرے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا میں بغیر قانونی حیثیت کے رہنے والے افراد کی بڑی تعداد کو ملک بدر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں