پنجاب حکومت نے شہدا پیکج کی منظوری دی | 17 پولیس اہلکاروں کے ورثا کو مراعات
لاہور: پنجاب حکومت نے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دے دی۔
وزیر قانون پنجاب ملک صہیب احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونےوالے ملازمین کے لیے شہدا پیکج کی منظوری دی گئی۔
ملک صہیب احمد نے پولیس کے 17 شہدا کو گھر اور مالی مراعات دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیکج ٹو کے تحت اے ایس آئی کے ورثا کو 50 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ پیکج ٹو کے تحت شہید کانسٹیبل، ہیڈ کانسٹیبل کے ورثا کو 40 لاکھ، گھر اور دیگر مراعات ملیں گی جب کہ پیکج تھری کے تحت شہید کانسٹیبل اور ٹریفک وارڈن کو 35 لاکھ اور دیگر مراعات ملیں گی۔ص
وبائی وزیر صہیب احمد نے کہا کہ پیکج تھری کیٹیگری کے شہدا کو گھر کی مراعات دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے پیکج تھری رولز میں تبدیلی کی پنجاب کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں