دو سال کی طویل بندش کے بعد پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ بالآخر آج باضابطہ طور پر کھول دیا گیا

دو سال بعد انگور آڈہ بارڈر کھلنے سے عوام اور تاجروں میں خوشی

دو سال کی طویل بندش کے بعد پاک افغان بارڈر انگور آڈہ گیٹ بالآخر آج باضابطہ طور پر کھول دیا گیا۔
بارڈر گیٹ کے کھلنے کے ساتھ ہی علاقے میں کاروباری طبقوں سمیت عوام میں خوشی کی لہر دوڑگئی۔
جنوبی وزیرستان لوئر میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں رکنِ قومی اسمبلی زبیر وزیر، کمانڈر خمرانگ بریگیڈ بریگیڈئر عمران،ڈہٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان لوئر مسرت زمان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر قومی مشران، علما کرام، اسکول کے طلبا اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
مقررین کا کہنا تھا انگور آڈہ بارڈر کا دوبارہ کھلنا نہ صرف پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دے گا۔
بلکہ سرحدی علاقوں کے عوام کے لیے معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع بھی فراہم کرے گا۔
مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ بارڈر کے کھلنے سے علاقے میں تجارت کو فروغ ملے گا۔
، اشیائے ضروریہ کی ترسیل آسان ہوگی اور حلال روزگار کے مساوی مواقع میسر آئیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں