محکمہ تعلیم سندھ نے 10 ہزار سے زائد اساتذہ کے تبادلے کردیے

سندھ میں بڑا فیصلہ: محکمہ تعلیم سندھ اساتذہ کے تبادلے اور 1320 اسکولوں کی بحالی

محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں بڑے پیمانے پر اساتذہ کے تبادلے کرتے ہوئے دس ہزار سے زائد اساتذہ کو مختلف اسکولوں میں تعینات کر دیا ہے۔
محکمے تعلیم کےمطابق ان تبادلوں کے نتیجے میں 1320 بند اسکول دوبارہ فعال ہوجائیں گے۔
جبکہ مختلف اسکولوں میں موجود 1550 اساتذہ کی کمی کو بھی پورا کیا جائےگا۔
،کراچی سمیت صوبے بھر میں ایسے اسکول جہاں صرف ایک استاد تعینات تھا،۔
وہاں بھی1328اساتذہ کومتبادل طور پرتعینات کیا گیا ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔
محکمہ تعلیم کےمطابق ویڈ لاک پالیسی کے تحت مجموعی طور پر 1671 اساتذہ کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
،جن میں 1198 خواتین اساتذہ شامل ہیں،یہ تبادلے خواتین اساتذہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیے گئے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔