اسرائیلی جارحیت؛ صمود فلوٹیلا پر موجود تمام کارکنان کو فوری رہا کیا جائے، پاکستان

اسرائیلی جارحیت صمود فلوٹیلا، پاکستان کی شدید مذمت اور قانونی خلاف ورزیوں پر احتجاج

اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
، فلوٹیلا میں 40 سے زیادہ سول جہاز شامل تھے،فلوٹیلا تقریباً 500 امدادی کارکنوں کے ساتھ محصور غزہ کے عوام کے لیے نہایت ضروری امداد پہنچانے جا رہا تھا۔
پاکستان کی جانب سے کہا گیا کہ کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاری اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۰۔
، اسرائیلی اقدام س سے معصوم شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے باعث 20 لاکھ سے زیادہ فلسطینیوں کو شدید مصائب اور محرومیوں کا سامنا ہے۔
، انسانی امداد کو جان بوجھ کر روکنا اسرائیل کی جانب سے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
، اسرائیل بطور قابض چوتھے جنیوا کنونشن کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتک ہو رہا ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔