وزیراعظم شہباز شریف: حماس کا بیان جنگ بندی کی نئی امید لا رہا ہے
وزیراعظم شہباز شریف نےفلسطین سے متعلق اپنے بیان میں کہا الحمدللہ! جنگ بندی پہلے سے زیادہ قریب ہے۔
،پاکستان ہمیشہ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا اور رہے گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےغزہ امن معاہدے پرصدر ٹرمپ اور مسلم قیادت کی کوششوں کو سراہتےہوئے کہاقطر،سعودی عرب،یو اے ای،ترکی،اردن،مصر،انڈونیشیا کا شکریہ۔
،ان ممالک نےاقوام متحدہ اجلاس کے دوران صدرٹرمپ سے ملاقات کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاحماس کابیان جنگ بندی کی نئی امید پیدا کررہا ہے۔
،ہمیں اس موقع کو ضائع نہیں ہونےدینا چاہیے،پاکستان شراکت دار اور برادر ممالک سے ملکر امن کوششیں جاری رکھےگا۔
، انشاء اللہ، فلسطین میں پائیدار امن ہمارا مقصد ہے۔
پاکستان نےصدر ٹرمپ کے امن منصوبے پرحماس کے ردعمل کا خیرمقدم کیا ہے،۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہےکہ یہ ردعمل جنگ بندی اورخونریزی کے خاتمے کا اہم موقع فراہم کرتا ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔