پنجاب انسداد منشیات فورس نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے 7 ٹن افیون ضبط کرلی
پنجاب انسداد منشیات فورس (سی این ایف) نے سمبڑیال سیالکوٹ میں کارروائی کے دوران 7 ہزار کلوگرام افیون قبضے میں لینے اور 2 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سی این ایف کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد شدہ افیون کو پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں چرس کی تیاری کے لیے منتقل کیا جانا تھا،۔
ادارے نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سی این ایف کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران پنجاب سی این ایف نے ٹارگٹ کارروائیوں کے دوران منشیات برآمد کی ہیں،۔
جن کی مارکیٹ ویلیو 7 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔
سی این ایف نے کہا کہ وہ منشیات فروش نیٹ ورکس کے خلاف خفیہ معلومات پر مبنی کارروائیاں جاری رکھے گی، تاکہ ایسے مافیاز کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جا سکے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔