صنعتیں سستی توانائی پر منتقل ہونا شروع، آرٹسٹک ڈینم ملز کا سولر پاور پلانٹ فعال
بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے بڑے پیمانے کی صنعتوں کو سستی توانائی کے متبادل تلاش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔
آرٹسٹک ڈینم ملز (اے ڈی ایم) لمیٹڈ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کیا ہے کہ کمپنی نے 2.32 میگاواٹ کا سولر پاور پلانٹ فعال کر دیا ہے۔
اور مزید 2.57 میگاواٹ کی گنجائش پر کام جاری ہے، جس سے کل شمسی توانائی کی استعداد 4.89 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔
پاکستان میں توانائی کی قیمتیں دنیا میں سب سے زیادہ ہیں،۔
جس کے باعث متعدد کمپنیاں قابلِ تجدید توانائی کے ذرائع اپنانے یا پیداوار میں کمی کرنے پر مجبور ہیں،۔
کچھ چھوٹی گھریلو کمپنیاں تو غیر معمولی مہنگائی کے باعث اپنے آپریشن بند کر چکی ہیں یا دبئی، ویتنام اور ملائیشیا جیسے ممالک منتقل ہو گئی ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔