بھمبر، وفاقی وزراء،جوائنٹ عوامی الیکشن کمیٹی درمیان مذاکرات کامیاب
بھمبر آزادکشمیر میں بھی وفاقی وزراء اورجوائنٹ عوامی الیکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد ساتویں روز معمولات زندگی بحال ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھمبر میں تمام دکانیں اور مراکز کھل گئیں، انٹرنیٹ اورموبائل سروس کو بھی بحال کردیا گیا ۔
وزیراعظم نے مذاکرتی عمل کی کامیابی پرحکومتی اورمذاکراتی کمیٹی اراکین کوخراج تحسین پیش کیا۔
، انہوں نےمذاکراتی عمل کوپاکستان اور آزاد جموں وکشمیرکی بڑی کامیابی قراردیتےہوئےکہاکہ امن کا قیام اورحالات کا معمول پرآجانا خوش آئند ہے۔
،آخرکارسازشیں اور افواہیں دم توڑگئیں، الحمداللہ تمام معاملات خوش اسلوبی سےحل ہوئے۔
وزیراعظم نے مزیدکہاحکومت اپنےکشمیری بھائیوں کےمسائل کوحل کرنےکےلیےہروقت تیارہے،عوامی مفاد اورامن ہماری ترجیح ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔