پنجاب: سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی چیک دینے کی منظوری
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو 17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک دینے کی منظوری دیدی۔
وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں سیلاب متاثرین کے لیے حتمی امدادی پیکج کے ساتھ متاثرین کو17 اکتوبر سے امدادی رقوم کے چیک کی تقسیم شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں طے پایا کہ جاں بحق فرد کے لواحقین کو 10 لاکھ، مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ دیے جائیں گے۔
، اسی طرح پکا گھرمکمل گرنے پر 10 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر3 لاکھ جب کہ کچا گھر مکمل گرنے پر 5 لاکھ اور جزوی طور پر گرنے پر ڈیڑھ لاکھ تک امداد دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بڑے مویشی پر 5 لاکھ تک اور چھوٹے جانوروں کے مرنے پر 50 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
، سیلاب کے دوران شاندار خدمات پر سول ڈیفنس رضاکاروں کی تنخواہوں میں 15 ہزار اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں