پارٹی کا مستقبل سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی طے کرے گی: علی قاسم گیلانی کا اعلان

سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی ہم نے اپوزیشن میں بیٹھنا ہے یا حکومت میں، علی قاسم گیلانی.

پیپلزپارٹی کےایم این اے علی قاسم گیلانی نے اپنے بیان میں کہا سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی فیصلہ کرے گی۔
ہم نے اپوزیشن میں بیٹھنا ہےیا حکومت میں،پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں جو فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد کریں گے۔
پیپلزپارٹی کےایم این اے قاسم گیلانی نےعظمی بخاری کو مخاطب کرتےہوئےکہا آپ نےکہابلاول بھٹو نے بطور وزیرخارجہ ملک اور وزیراعظم کی جڑیں کاٹیں۔
،آج تک جتنے وزیرخارجہ آئے بلاول بھٹوکی کارکردگی ان سب سے بہتر ہے۔
پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا چھوٹے کسانوں کوریلیف دیاجائےآج تک ایسا نہیں ہوا،۔
بریچ کافیصلہ ٹیکنیکل کمیٹی نےکیاجس سےگیلانی ایکسپریس کونقصان پہنچا،۔
وفاقی حکومت اس پورے عرصے میں غائب رہی ہے،فیلڈ مارشل پیروالا پہنچےجس سے چیزوں میں بہتری آئی۔
،ملتان ،بہاولپوراور ڈی جی خان کو پنجاب کے حکمران اپنا حصہ نہیں سمجھتے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں