سٹی ملتان میں ظہور پر نور حضرت امام حسن عسکری علیہ اسلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گی

سالانہ عظیم الشان جشن زیر اہتمام محبان اہل بیت علیہ اسلام بمقام مرکزی امام بارگاہ جوادیہ اندرون دہلی گیٹ میں منعقد ہوا

مخدوم رشید (نمائندہ خصوصی) سٹی ملتان میں ظہور پر نور حضرت امام حسن عسکری علیہ اسلام نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
اس سلسلے میں سالانہ عظیم الشان جشن زیر اہتمام محبان اہل بیت علیہ اسلام بمقام مرکزی امام بارگاہ جوادیہ اندرون دہلی گیٹ میں منعقد ہوا۔
ناظم ممبر کے فرائض کاظم امتیاز صدیقی نے ادا کئے جشن کا آغاز حدیث کسا پڑھ کر کیا گیا ۔
جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید طحہ عباس نقوی نے کہا اج اہل اسلام کو اپس کے تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
دشمن مسلمانوں کی نااتفاقی کا فائدہ اٹھا کر اسلام کو کمزور کر رہا ہے۔
جشن سے منقبت خوان عمار مہدی صدیقی منقبت خوان لیق رضا لیق منقبت خوان امتیاز حسین پرنم منقبت خوان سید نوازش علی زیدی اور دیگر نے خطاب کیا ۔
اور حضرت امام حسن عسکری علیہ اسلام کی سیرت کو بیان کیا اختتام جشن جملہ مومنین و مومنات کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
اس موقع پر مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی اختتام جشن دستر خوان حضرت امام حسن عسکری علیہ اسلام کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں