سٹی ملتان میں سالانہ مجلس عزا سید ناظم علی شاہ شمسی کا انعقاد
مخدوم رشید ( نمائندہ خصوصی ) سٹی ملتان میں گزشتہ روز سالانہ مجلس عزا و ماتم داری بسلسلہ تیسری برسی سید ناظم علی شاہ شمسی زیر اہتمام سید شاہ زیب شیبی شاہ سید عقیل حیدر سید شبر شاہ و ال فیملی ممبران بمقام امام بارگاہ سید اللہ بخش شاہ والا محلہ ایمن آباد سوتری وٹ میں منعقد ہوئی مجلس عزا کا آغاز حدیث کسا پڑھ کر کیا گیا۔
مجلس عزا سے ذاکر اہل بیت جناب سید فرخ عباس بخاری راولپنڈی ذاکر اہل بیت جناب سید اقبال حسین شاہ بجاڑ والا ذاکر اہل بیت جناب مظہر حسین صادقی صاحب ذاکر اہل بیت جناب صابر حسین بلوچ مظفرگڑھ ذاکر اہل بیت جناب سید اکبر حسین زیدی ذاکر اہل بیت جناب قصیر عباس میتلا ذاکر اہل بیت جناب سید وارث عباس نقوی ڈی جی خان اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا ۔
اختتام مجلس سید ناظم علی شمسی و والدین مرحومین اور جملہ مومنین و مومنات کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
اور ماتمی سنگت سید الساجدین سالار بھائی الطاف حسین نے پرسہ داری پیش کی اس موقع پر مرحوم کے عزیز و اقارب اور مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی۔
اختتام عزاداری دستر خوان حضرت امام حسین علیہ اسلام کا بھرپور اہتمام کیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں