اورکزئی آپریشن: سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی — وفاقی وزیر

سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وفاقی وزیر مواصلات

وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے اورکزئی میں قوم کے 11 سپوتوں نے اپنی جانیں وطن پر نچھاور کر دیں۔
دوسروں کے بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے جان کی قربانی دینے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔
ایک بیان میں عبدالعلیم خان کا کہنا تھا وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوت ہمارا فخر ہیں۔
غم کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے ۔
زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا گو ہوں۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔
افواج پاکستان قوم کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔