سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے، شہباز شریف

سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے، شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہر مشکل آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
، تعلقات کو کاروبار اور سرمایہ کاری کی بنیاد پر مزید مضبوط بنائیں گے۔
اسلام آباد میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم یہاں ایک خاندان کی طرح بیٹھے ہیں، مزید کہا کہ پہلی بار 60 کی دہائی کے آخر میں سعودی عرب کیا تھا۔
، اس کے بعد سے سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا ہوں مگر حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ سعودی بھائی، بہنوں نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی۔
، سعودی عرب نے ہر مشکل اور آزمائش میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیرمتزلزل اور مستقل عزم پر مبنی ہے۔
، سعودی عرب کا یہ عزم ہمارے تعلقات کی تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہے گا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔