پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلیٰ سے ہٹایا، سہیل آفریدی نئے وزیر اعلیٰ نامزد

سلمان اکرم راجہ نے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹائے جانے کی تصدیق کردی

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے کی تصدیق کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ کا کہناتھا کہ یہ بات درست ہے علی امین گنڈا پور کو وزارت اعلی سے ہٹایا گیا۔
، سہیل آفریدی کو کے پی کا نیا وزیر اعلی نامزد کیا گیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجا کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
، کےپی میں دہشتگردی کی بدترین صورتحال ہے، اورکزئی واقعے پر بانی پی ٹی آئی غم زدہ ہیں۔
، بانی پی ٹی آئی نے کہا اب تبدیلی کے سوا کوئی چارہ نہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا3اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے تک امن نہیں ہو گا۔
،افغان مہاجرین کو جس طرح ملک سے نکالاگیا،اس کی ضرورت نہیں تھی۔
، بانی پی ٹی آئی کی نظرمیں یہ ناقابل معافی ہے،افغانستان کی حکومت سے کوئی رابطہ نہیں رکھاگیا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔