سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولت کاری کیلئے لایا گیا ہے، وزیر اطلاعات کا دعویٰ
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف انتشاری ٹولہ اور دہشت گردوں کا سہولت کار ہے۔
، جیل میں بیٹھے شخص کے دور میں دہشت گردوں کو واپس لایا گیا اور اب سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا امیدوار اس لیے نامزد کیا گیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کی کھل کر سہولت کاری کرسکیں۔
خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز علی امین گنڈا پور کی جگہ ضلع خیبر سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بنانے کی ہدایت کی تھی جس کے بعد علی امین گنڈا پور نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے استعفیٰ گورنر کو بھیج دیا تھا۔
اسلام آباد میں آج وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا کے لواحقین عظیم مرتبے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
، قوم شہدائے وطن کو سلام پیش کرتی ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شہدا کی نماز جنازوں میں شریک ہوئے۔
، پاک سرزمین کے بہادر سپوتوں کے عزم اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔