پاک افغان سرحد کی بندش کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ، آمدورفت معطل

پاک افغان کشیدگی کے بعد چمن بارڈر آج دوسرے روز بھی مکمل بند‘، سرحد پر سیکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث آمدورفت بند ہے، سرحد پر سیکیورٹی کے انتظامات بدستور سخت ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مطابق 11 اور 12اکتوبر کی رات پاک افغان سرحد کے قریب افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی جانب سے حملہ کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 21افغان پوزیشنز پر عارضی طور پر قبضہ کرلیا گیا اور دہشت گردی کی منصوبہ بندی کے مراکز کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں وطن کے 23سپوت شہید جبکہ 29زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کی جانب سے سرحد پر بزدلانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔
پاک فوج کی جانب سے مؤثر جواب کے نتیجے میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔