لاہور میں امن و امان کی صورتحال، اورنج ٹرین اور میٹرو بس سروس معطل

لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظرمختلف راستے بند کردیےگئے

لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کےپیش نظرمختلف راستے بند کردیےگئے،اورنج ٹرین اورمیٹروبس سروس بھی بند ہے۔
امن وامان کی صورتحال کےپیش نظر داروغہ والا سےسلامت پورہ ،ایوان عدل سے بجانب پی ایم جی راستہ بندکردیا گیا۔
،کرول گھاٹی رنگ روڈ،شنگھائی پل،چونگی امر سدھو دونوں جانب سڑک بلاک کردی گئی۔
ٹھوکر نیاز بیگ بجانب بابو صابو،اسکیم موڑ بجانب یتیم خانہ چوک ،سمن آباد بجانب اسکیم موڑ راستہ بند کردیا گیا۔
،للیانی میں بھی سڑک دونوں اطراف سے بند کر دی گئی۔
اُدھر مذہبی جماعت کا ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد کے شہری مسلسل چوتھے روز پریشانی کا شکار ہیں۔
،فیض آباد ڈبل روڈ کو کنٹینرز اور بلاک لگا کر مکمل بند کردیا گیا،پولیس کی بھاری نفری تمام چوکوں اورچوراہوں پر تعینات ہے۔
دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی نےآج ہونےوالےامتحانات ملتوی کردیئے،14اکتوبرسےایل ایل بی امتحانات شیڈول کےمطابق ہوں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔