اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کریں گے جیسے دنیاکے خود مختار ملک کرتے ہیں: خواجہ آصف
وزیردفاع خواجہ آصف نے دوٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ پاکستان اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کرے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ایک صوبے کی حکومت کو اپنی پالیسی کو نیشنل پالیسی کے ساتھ نتھی کرنا پڑے گا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ریاست کو صوبوں کو بتانا پڑے گا یہ ملک اس طرح چلے گا۔
، اس طرح نہیں چلے گا کہ ایک صوبے میں سرحد کی کوئی ویلیو نہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دو تین روز سے جو واقعات ہو رہے تھے یہ اس کا فطری ردعمل ہے، وہ ہماری سرحد کا احترام کریں، ہم ان کی سرحد کا احترام کریں گے۔
خواجہ آصف نے زور دیا کہ بارڈر پر باقاعدہ امیگریشن کا نظام ہونا چاہیے، یہ نہیں ہونا چاہیے کہ صبح اٹھے اور تکےکھانے سرحد پار کرکے پشاور آگئے۔
وزیردفاع نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی سرحد کو ایسا ہی ٹریٹ کرے گا جیسے دنیا کے خود مختار ملک کرتے ہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔