شہباز شریف شرم الشیخ ملاقاتیں اور فلسطین کے صدر سے تعلقات

مصر: شہباز شریف کی شرم الشیخ میں متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہ اجلاس کے موقع پر متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوئیں۔
وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہباز شریف کی فلسطین کے صدر محمود عباس کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔
، جس میں دونوں رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
، اس موقع پر بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی الخلیفہ بھی شریک تھے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس موقع پر صدر محمود عباس نے فلسطینیوں کا ہمیشہ سے ساتھ دینے اور ان کی سیاسی و سفارتی محاذ پر مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کی شرم الشیخ میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط سے پہلے گرمجوشی سے غیر رسمی ملاقات اور گفتگو ہوئی۔
، دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ فلسطین اور پاکستان کے مابین دیرینہ برادرانہ تعقات مثالی ہیں، جس پر دونوں ممالک کی قیادت اور عوام کو ناز ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔