پاکستانی قیدی بھارت سے رہا: کراچی میں اہل خانہ نے والہانہ استقبال کیا

بھارت میں قید 67 پاکستانی قیدی کراچی پہنچ گئے

بھارت میں قید 67 پاکستانی قیدی رہائی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، جنہیں لاہور سے کراچی ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے منتقل کیا گیا۔
آزاد ہونے والوں میں سجاول کے 17 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔
کراچی پہنچنے پر اہلِ خانہ نے اپنے پیاروں کا والہانہ استقبال کیا، جس دوران خوشی کے مناظر دیکھنے کو ملے۔
آزاد ہونے والے ماہی گیروں میں غلام نبی رچھو، علی اصغر رچھو، محمد شیخ، یاسین شیخ، علی بخش، صدام حسین اور غلام علی شامل ہیں۔
جبکہ آتھرکی کے ناکھو، احمد، حسن، غلام حسین، عبدالستار کاتیار، احسان، عارب، مقبول اور واحد عرف گڈو پاتنی بھی وطن واپس پہنچے۔
واضح رہے کہ یہ تمام ماہی گیر بھارتی سمندری حدود میں غلطی سے داخل ہونے پر گرفتار ہوئے تھے، جنہیں سفارتی کوششوں کے بعد رہائی ملی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔