چہلم سیدہ کلثوم فاطمہ: علامہ سید محمد رضا رضوی کا روحانی خطاب
مخدوم رشید (نمائندہ خصوصی) سٹی ملتان میں گزشتہ روز قرآن خوانی مجلس عزا بسلسلہ چہلم سیدہ کلثوم فاطمہ بنت سید جمعیت علی جعفری زوجہ سید صادق حسین جعفری مرحوم زیر اہتمام سوگوران سید علی رضا جعفری سید محسن رضا جعفری و اہل خانہ بمقام مرکزی امام بارگاہ ممتاز اباد میں منعقد ہوئی مجلس عزا سے قبل مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے قران خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
مجلس عزا کا اغاز حدیث کسا پڑھ کر کیا گیا مجلس عزا سے خصوصی خطاب کرتے ہوتے ہوئے علامہ سید محمد رضا دضوی اف لاہور نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کا ذریعہ محمد و ال محمد کی سیرت پر عمل پیرا ہو کر ممکن ہے اس لیے تمام مسلمانوں کو اپنی زندگی میں ان کی سیرت کو لاگو کرنا چاہیے۔
سید آفتاب حیدر نقوی سید نعیم حیدر نقوی نے سوزوسلام پیش کیا اختتام مجلس مرحومہ اور جملہ مومنین و مومنات کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اس موقع پر مرحومہ کے عزیز و اقارب اور مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی خواتین کے لیے پردے کا اہتمام کیا گیا تھا اختتام مجلس دستر خوان حضرت امام حسین علیہ اسلام کا وسیع انتظام کیا گیا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں