پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان‘پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع
ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق 16اکتوبر سے پیٹرول کی قمیت میں 6روپے 10پیسے فی لیٹر کی کمی متوقع ہے۔
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے کمی کا امکان ہے۔ مٹی کا تیل 2.75 اور لائٹ ڈیزل 1.64 روپے سستا ہونے کا امکان ہے۔
انڈسٹری نے ورکنگ اوگرا کو بھیج دی، اوگرا کو بھیجی گئی انڈسٹری ورکنگ میں ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ شامل نہیں۔
اوگرا کل سمری بھیجے گی، قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفیکشن وزارت خزانہ جاری کرے گی اگر حکومت نے لیوی ٹیکسز بڑھائے تو ریلیف کم یا ختم ہوسکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے اب تک پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 3.76فیصد کمی کے بعد نئی قمیت162.96سے کم ہوکر158.86 روپے پر آگئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قمیت میں 0.6فیصد کی معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت 174.28 سے کم ہوکر 173.31 روپے ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔