مخدوم رشید میں سالانہ مجلس عزا — عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد

مخدوم رشید میں سالانہ مجلس عزا، ذاکرین اہل بیت کے روح پرور خطابات

مخدوم رشید ( نمائندہ خصوصی ) گزشتہ روز ایک سالانہ مجلس عزا حضرت امام حسین علیہ اسلام زیر اہتمام جناب بشیر احمد جناب اعجاز حسین واپڈہ جناب اعجاز حسین جناب خضر حیات پسران چوہدری شیر محمد چدھڑ مرحوم بمقام چاہ چوہدری بہاول خاں چدھرڑ والا موضع فرید پور میں منعقد ہوئی۔
ناظم ممبر کے فرائض اللہ ڈتہ حیدری مولوی اختر حسین نے ادا کئے مجلس عزا کا آغاز سید مظہر حسین نقوی نے حدیث کسا پڑھ کر کیا ۔
مجلس عزا سے مولانا علی عباس طاہر مولانا اظہر عباس بلوچ ذاکر اہل بیت جناب سید الیاس رضا شاہ خانسر ذاکر آصف رضا حیدری ذاکر سید منظور حسین شاہ ذاکر سید عزادار حسین شمسی ذاکر قمر عباس گجر ذاکر سجاد حسین تھہیم ذاکر مہر سجاد حسین لک ذاکر سید شمشیر مہدی شمسی اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا ۔
اختتام مجلس جملہ مرحومین خاندان اور دربار جملہ سادات دربار بہادر علی شاہ کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔
اس موقع پر مومنین کی کیثر تعداد نے شرکت کی اختتام مجلس دستر خوان حضرت امام حسین علیہ اسلام کا وسیع انتظام کیا گیا تھا

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔