پیپلز پارٹی اتحادی جماعت، تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، وزیراعظم کا بلاول بھٹو سے مکالمہ
وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا ہےکہ پاکستان پیپلز پارٹی ہماری اتحادی جماعت ہے جس کے ساتھ تعلقات کو ہم احترام اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت وفد نے وزیر اعظم ہاؤس میں اہم ملاقات کی،۔
اس دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی زیر قیادت وفد نے غزہ امن معاہدے کے حوالے سے پاکستان کے کردار پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے وفد میں سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف، سینیٹر شیری رحمان، نیئر بخاری، ندیم افضل چن اور سید علی قاسم گیلانی شامل تھے۔
مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان سمیت دیگر موجود تھے۔
اس سے قبل، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو کراچی طلب کرکے ان سے سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کو رکنے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔