پنجاب حکومت نے دفعہ 144 نافذ کی، احتجاج اور جلسوں پر پابندی عائد

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ ہفتہ 18 اکتوبر تک کیا گیا ہے۔
جبکہ اس دوران احتجاج، جلسے، جلوس، ریلیوں، دھرنوں اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ دہشتگردی اور امن عامہ کے خدشات کے پیش نظر کیا گیا۔
4 یا زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔
جبکہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال اور اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔