دوسری سالانہ مجلس عزا شہید کربلا مکھن بیلہ میں علم و نوحہ خوانی کی محفل
مخدوم رشید(نمائندہ خصوصی ) دوسری سالانہ مجلس عزا شہید کربلا جگر گوشہ علی و بتول مظلوم کربلا حضرت امام حسین علیہ اسلام زیر اہتمام سید کشور سجاد بخاری سید شجر عباس بخاری بمقام مرکزی امام بارگاہ حسینیہ باب الحوائج مکھن بیلہ میں منعقد ہوئی مجلس عزا کا اغاز حدیث کسا پڑھ کر کیا گیا
مجلس عزا سے ذاکر سید فرخ عباس نقوی راولپنڈی ذاکر غلام عباس جپہ ذاکر سید وقار حیدر شیرازی وہاڑی ذاکر سید الیاس رضا شاہ ذاکر تقی عباس قیامت ذاکر علی عباس علوی علامہ عطا حسین کاظمی ذاکر علی احمد جوئیہ ذاکر شاہد رضا ہاشم ذاکر سید وسیم عباس کاظمی ذاکر صائم رضا نوتک ذاکر رضوان عباس بلوچ ذاکر سید شہباز حیدر ذاکر شاہد رضا بلوچ اور دیگر ذاکرین نے خطاب کیا
اختتام مجلس سید سجاد حسین شاہ زوجہ مرحومہ اور سید ناصر حسین شاہ اور جملہ مومنین و مومنات کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی اس موقع پر مومنین کی کیثر تعداد نے خطاب کیا اختتام مجلس دستر خوان حضرت امام حسین علیہ اسلام کا وسیع انتظام کیا گیا تھا-