پاک، افغان کشیدگی، اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب، اہم فیصلے متوقع
افغان طالبان کی جانب سے جارحیت پر وزیراعظم شہباز شریف نے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس بلالیا۔
قومی سیاسی قیادت آج سر جوڑ کر بیٹھے گی۔ بڑے فیصلے متوقع ہیں۔
اعلیٰ سطح کےاجلاس میں چاروں صوبوں کےوزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال اور افغانستان کےساتھ جاری کشیدگی پرغورکیا جائے گا۔
ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
اس کے علاوہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی فوری واپسی کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کا امکان ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔