باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی، خودکش حملہ ناکام

باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی،میرعلی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں بارود سے بھری گاڑی پکڑی گئی جبکہ میرعلی میں خوارج کا خودکش حملہ ناکام ہوگیا۔
دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی سیکڑوں کلو بارود سے بھری گاڑی پکڑلی،۔
سیکیورٹی فورسز نے گاڑی کو تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز یا عوام کاکوئی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود افغانستان سے پاکستان اسمگلنگ کے سامان کے ساتھ لایا جاتا ہے۔
فتنہ الخوارج نے گاڑی کو باجوڑ میں سول آبادی میں جا کر دھماکے سے اڑانا تھا۔
دوسری جانب سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقہ دتہ خیل میں کارروائی میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئیں،۔
فورسز نے اطلاعات کے پیش نظر 8 سے 10 روز تک علاقےکی نگرانی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے ان دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا،۔
فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ، 3 زخمی ہو گئے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔