بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ موجود ہے،آئی جی محمد طاہر
آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہاہے کہ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں دہشتگرد حملوں کا خطرہ موجود ہے۔
آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں، حالیہ کشیدگی کے بعد خطرات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
آئی جی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان سے دہشت گردوں نے بلوچستان کو نشانہ بنایا۔
99 فیصد حملے ناکام بنائےگئے، دہشتگردی کے خلاف جنگ ہائبرڈوارفیئر کی شکل اختیار کرچکی ہے۔
محمدطاہر کا کہنا تھا کہ لیویز کے پولیس میں انضمام سے دہشتگردی میں نمایاں کمی آئے گی، انسداددہشتگردی میں سی ٹی ڈی کا کلیدی کردار ہے۔
پولیس اور انٹیلی جنس اداروں نے 99 فیصد دہشتگرد کارروائیاں ناکام بنائیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔