ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، تمام 20 ٹیموں کے نام سامنے آگئے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کی لائن اپ مکمل، تمام ٹیموں کے نام سامنے آگئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایشیا پیسیفک ریجن سے متحدہ عرب امارات نے جاپان کو شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کرلیا۔
یو اے ای ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 میں رسائی حاصل کرنے والی آخری ٹیم ہے جس کے بعد تمام 20 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں میزبان بھارت اور سری لنکا کے علاوہ پاکستان، آسٹریلیا، بنگلا دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقا، ویسٹ انڈیز ، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
اس کے علاوہ نمیبیا، زمبابوے، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نیپال، عمان، امریکا اور یو اے ای بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔