عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا، وفاقی وزیر اطلاعات
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے ٹی ایل پی کی ہڑتال کی کال کو یکسر مسترد کردیا۔
، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنا افسوسناک ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں مغربی سرحد پر افغان طالبان کی جارحیت کے تناظر میں ہونے والے ملکی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وزرائے اعلیٰ میں سے سہیل آفریدی موجود نہیں تھے، ان کی نمائندگی مزمل اسلم نے کیا اور اپنا ان پُٹ بھی دیا۔
انہوں نے کہا کہ مگر جب صوبے کی سیکیورٹی اور عوام کے تحفظ کی بات آتی ہے تو اس میں ازحد ضروری ہے کہ وزیراعلیٰ خود موجود ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کے حوالے سے بات ہوئی۔
، اور مزمل اسلم نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں پولیس کے شہدا کے لواحقین کی مالی امداد کی جارہی ہے۔
، مگر اسلام آباد میں موجود ہونے کے باوجود اجلاس میں شرکت نہ کرنے سے سوشل میڈیا پر تو آپ کی واہ واہ ہوجاتی ہے۔
، اور آپ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بھی کرلیتے ہیں مگر کسی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، صرف اس صوبے کے عوام ہی متاثر ہوں گے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔