بھارتی جارحیت کا جواب سخت ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ہر پراکسی کو خاک میں ملادیں گے، اپنی زمین کا ایک انچ بھی کسی کو لینے نہیں دیں گے۔
بھارتی فوجی قیادت سن لے اگر دوبارہ جارحیت کی تو بھارت کی جغرافیائی وسعت کا من گھڑت حفاظتی تصور ختم کردیں گے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کے پروقار تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاک فوج نے ہمیشہ اندرونی اور بیرونی چیلنج کا بھرپور مقابلہ کیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے ملک کا بھرپور دفاع کیا، اللہ کے کرم سے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہوئی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلح افواج نے قوم کی حمایت کے ساتھ سرحدوں کا دفاع کیا، آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کا پاک فوج پر اعتماد مزید بلند ہوا۔
، پاک فوج نے عسکری اور دفاعی صلاحیت کا لوہا منوایا۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگائے، بھارت نے جلد بازی میں الزام تراشی کی،غیرجانبدارانہ تحقیقات سے گریز کیا۔
ازلی دشمن کے خلاف پیشہ ورانہ انداز میں کارروائی کرکے رافیل طیاروں کو مار گرایا، دشمن کی متعدد بیسز بشمول دفاعی سسٹم کو نشانہ بنایا، بھارتی جارحیت کے خلاف نوجوانوں کا جذبہ بھی قابل تعریف ہے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔