پاک افغان کشیدگی کے اثرات، سہ ملکی کرکٹ سیریز منسوخ

پاک-افغان کشیدگی کی آڑ میں افغانستان نے پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار کردیا

حالیہ پاک-افغان کشیدگی کی آر میں افغانستان نے پاکستان کے ساتھ اگلے ماہ راولپنڈی میں ہونے والی سہ ملکی سیریز کھیلنے سے انکار کردیا۔
افغانستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ’ایکس‘ پر غلط معلومات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں پاکستان کے خلاف افغانستان میں حملوں کا پروپیگنڈہ کیا گیا۔
افغانستان نے حالیہ کشیدگی کی آڑ میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے اگلے ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی سیریز کی منسوخی کا اعلان کردیا۔
افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا کہ حالیہ تنازعات کے باعث پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنا ممکن نہیں رہا۔
خیال رہے کہ پاکستان، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان نومبر میں سیریز کھیلی جانی تھی۔
، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فوری طور پر افغانستان کے متبادل ٹیم کے لیے رابطے شروع کردیے ہیں۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔