افغان سرزمین سے حملہ کے بعد پاکستان کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ

’جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے حملہ، پاکستان کی کارروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک‘

پاکستان کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے۔
، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشت گرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی۔
، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔
انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی۔
، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر درست نشانہ لگا کر کارروائیاں کی گئیں۔
، جن میں درجنوں دہشت گرد مارے گئے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ’آریانا نیوز‘ سے گفتگو میں کہا کہ ’اگر کوئی افغانستان پر حملہ کرے گا۔
تو ہماری افواج جواب دینے کے لیے تیار ہیں،‘ تاہم پاکستانی سیکیورٹی ذرائع نے نشاندہی کی کہ افغان حکومت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی معاہدہ دہشت گرد گروہوں اور ان کے ٹھکانوں کے خلاف کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔