دہشتگردی پر کنٹرول اور امن و امان کا قیام مالی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، وزیرِ خزانہ
واشنگٹن میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان میں مالی استحکام کے لیے دہشت گردی پر قابو پانا اور اندرونی امن کا قیام نہایت ضروری ہے۔
وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن کے ہفتہ بھر کے دورے کے اختتام پر کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانا مالی استحکام کے لیے نہایت ضروری ہے۔
وزیرِ خزانہ کے ہمراہ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاسوں میں شریک حکام کے مطابق، سیکیورٹی اور معیشت کا تعلق ان کے سات روزہ دورے کے دوران ہونے والی 65 ملاقاتوں میں بارہا زیرِ بحث آیا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں سے لے کر کمرشل بینکوں تک سبھی یہ سمجھنا چاہتے تھے کہ کیا پاکستان کا سیکیورٹی ماحول اب اس کی معاشی بحالی کے مطابق ہے یا نہیں۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔