ڈی جی ماحولیات: پنجاب میں اسموگ کنٹرول ایکشن پلان کے تحت سخت کارروائیاں شروع

پنجاب بھر میں اسموگ کنٹرول کے لیے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا

پنجاب بھر میں اسموگ کنٹرول کے لیے ایمرجنسی ایکشن پلان فعال کر دیا گیا ۔
ڈی جی ماحولیات ڈاکٹرعمران حامد شیخ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے غیر سنجیدگی چھوڑیں ۔ اب عملی جنگ ہوگی۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں آج سے سڑک پر نہیں چلیں گی ۔
ٹریفک پولیس فوری کریک ڈاؤن کرے ۔ بغیرفٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کوفوراًبند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام اور ہاٹ اسپاٹس پر رش ختم کیا جائے ۔ شہر کی سڑکوں اور تعمیراتی مقامات پر روزانہ دوبار پانی کا چھڑکاؤ لازمی ہو گا ۔
کوڑا جلانے والوں کو اب کوئی رعایت نہیں ۔ فوری گرفتاری اور مقدمات درج کیے جائیں۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ ڈمپ مٹی، ریت اور ملبہ بغیر کور لے جانے والی گاڑیوں کو فوراً پکڑا جائے ۔
بار بار وارننگ ختم اب صرف کارروائی ہوگی۔ فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس، ایگری کلچرٹیمیں فیلڈمیں نکلیں۔
اسکولوں میں بچوں اور والدین کو ماسک کے استعمال پر پابند کیا جائے۔

خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔