جنگ بندی: چمن سیکٹر میں امن برقرار، تجارت تاحال معطل، مال بردار ٹرک پھنس گئے
پاکستان اور افغان طالبان فورسز کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پاک۔افغان سرحد کے دونوں اطراف صورتحال پُرامن رہی، اور چمن سیکٹر کے کسی علاقے سے کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی، جہاں گزشتہ ہفتے منگل کی صبح کے اوائل میں شدید جھڑپیں ہوئی تھیں۔
گزشتہ 6 دن سے چمن اور دیگر داخلی راستوں پر سرحدی گزرگاہیں بند ہیں، پاکستان نے ریڈ زون کے علاقے میں سرحد کو جزوی طور پر کھولا تاکہ غیر رجسٹرڈ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
ایک سینئر سرکاری اہلکار کے مطابق ’سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت گزشتہ 3 دن میں سیکڑوں افغان پناہ گزین خاندان، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،۔
اپنے سامان کے ساتھ افغانستان واپس چلے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سرحد 3 دن کے لیے کھولی گئی تھی،۔
جب کہ باقی 3 دن چمن سیکٹر کے 4 مقامات پر شدید لڑائی کے باعث بند رہی۔جنگ بندی کے بعد کسی بھی جانب سے فائرنگ یا حملے کی اطلاع نہیں ملی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔