وزیراعظم کی صنعتی پیداوار بڑھانے کےلئے پاور ڈویژن کو مؤثر پالیسی بنانے کی ہدایت
وزیراعظم شہبازشریف نے صنعتی پیداوار بڑھانے کےلئے پاور ڈویژن کو مؤثر پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صنعت اور زراعت کے لئے پاور ڈویژن کے اصلاحاتی پیکیج پر غور کیا گیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا تمام ادارے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو ہر ممکن سہولیات دیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ زراعت اور صنعت کو سہولیات دینا حکومت کی ترجیح ہے ۔
بجلی کا زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال یقینی بنانے کے لئے پالیسی بنائی جائے ۔
بجلی کے بہترین استعمال سے صنعتی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔
پاور ڈویژن حکام نے شرکا کو بجلی کی پیداوار اور مؤثر استعمال پر بریفنگ دی ۔
اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری ، وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، احد خان چیمہ، ہارون اختر اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے داران نے شرکت کی۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔