ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر اور بحران کا خطرہ
ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر اور بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔
، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ایڈوائزری کونسل نے وفاق اور سندھ کو ہنگامی خطوط ارسال کر دیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت تیل مصنوعات پر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس لینے پربضد ہے ۔
پورٹ سے کلیئرنس میں تاخیر کا خدشہ ہے ، عوام کیلئے پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر تین روپے تک مہنگی ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے ۔
حکومت نے وفاق کو خط میں لکھا کہ تیل درآمد کرنے والی کمپنیاں سیس کی مد میں بینک گارنٹی دیں،۔
او سی اے سی کے مطابق درآمدی تیل مصنوعات پرسیس معطلی پر سپریم کورٹ کا اسٹے آرڈر ہے، ۔
سیس کے نفاذ کا معاملہ عدالت میں اور دو سال سے تیل انڈرٹیکنگ پر درآمد ہو رہا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سیس کی مد میں بینک گارنٹی جمع کرانے سے آئل مارکیٹنگ کمپنیز کا کیش فلو متاثر ہوگا۔
او سی اے سی کے مطابق آئل کے ڈسچارج اور بندرگاہوں پر ڈسچارج کے منتظر کارگوز کو فوری کسٹم کلیئرنس کی ضرورت ہے۔
خبر کی تفصیل کے لیے لنک پر کلک کریں۔