وفاقی حکومت کا اقدام: بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی شکایات کے بعد بلٹ پروف گاڑیاں بلوچستان کو دینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیوں پر خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی شکایات کے بعد بدھ کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یہ گاڑیاں اب بلوچستان بھیجی جائیں گی۔
پیر کے روز سہیل آفریدی نے صوبے میں دہشت گردی کی تازہ لہر کا ذمہ دار وفاقی حکومت کی ’غلط پالیسی‘ کو ٹھہراتے ہوئے کہا تھا کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے لیے مختص فنڈز فراہم کر رہی ہے نہ ہی دیگر آئینی حقوق دے رہی ہے۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا تھا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں ’خراب اور پرانی‘ ہیں، انہوں نے یہ گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔
منگل کی رات، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ان دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشت گردی سے متاثر ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں